بدھ 19 مارچ 2025 - 13:27
مسجد جمکران، منتظران امام عصر (ع) کا قبلہ و مرکز: آیت اللہ سبحانی

حوزہ/ مسجد مقدس جمکران کے 1073 ویں سالگرہ کے موقع پر آیت اللہ جعفر سبحانی نے اپنے پیغام میں اس مسجد کو منتظران امام عصر (ع) کا قبلہ و مرکز قرار دیا اور کہا کہ یہ جگہ اس گہرے تعلق کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے 1073 ویں سالگرہ کے موقع پر آیت اللہ جعفر سبحانی نے اپنے پیغام میں ماہ رمضان کو برکت، رحمت اور مغفرت کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی روایات کے مطابق، مسجد مقدس جمکران 17 رمضان 373 ہجری قمری کو حضرت ولی عصر (عجل اللہ تعالی فرجه الشریف) کی ہدایت سے تعمیر کی گئی تھی۔

انہوں نے اس مسجد کو منتظران امام عصر (ع) کا قبلہ و مرکز قرار دیا اور کہا کہ یہ جگہ اس گہرے تعلق کی علامت ہے جو مؤمنین کا امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ساتھ ہے۔ ان کے مطابق، یہ مسجد ایک ایسا مقدس مقام ہے جہاں عاشقانِ امام عصر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) اپنی آرزوؤں اور دعاؤں کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے ظہور کی دعا کرتے ہیں۔

آیت اللہ سبحانی نے شب قدر کی مناسبت سے اس مسجد میں دعا و مناجات اور امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظہور میں تعجیل کی دعا پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع مسلمانوں کی عزت و سربلندی، دشمنان اسلام کی نابودی اور اسلام کے دشمنوں کے شر سے حفاظت کی دعا کے لیے بہترین موقع ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے مراجع کرام نے بھی اپنے پیغامات میں مسجد جمکران کو امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی طرف متوجہ ہونے کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا اور اس کی حفاظت، ترقی اور بین الاقوامی حیثیت کے فروغ پر زور دیا۔

مراجع کرام کے ان کے مطابق، یہ مسجد فقط ایک عبادتی مقام نہیں بلکہ ایک علمی، روحانی اور بین الاقوامی مرکز میں تبدیل ہو سکتی ہے، جہاں سے امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی تعلیمات کو پوری دنیا تک پہنچایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha